نئی دہلی: اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ جنوب مغربی مانسون اگلے دو تین دنوں کے دوران کیرالہ پہنچ جائے گا۔ اس سے پہلے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ایک پندرہ دن قبل خلیج بنگال سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ‘آسانی’ کے اثر کی وجہ سے جمعہ کو کیرالہ میں مانسون کے شروع ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ پیشن گوئی میں چار دن کی ‘ماڈل’ غلطی تھی۔ محکمہ نے کہا، “موسم سے متعلق نئے اشارے کے مطابق مغربی ہوائیں جنوبی بحیرہ عرب کی نچلی سطح پر تیز ہو گئی ہیں۔ سیٹلائٹ امیجز کے مطابق کیرالہ کا ساحل اور اس سے ملحقہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب ابر آلود ہے۔ اس لیے اگلے دو تین دنوں کے دوران کیرالہ میں مانسون کے آغاز کے لیے حالات سازگار ہوتے جا رہے ہیں۔