اگلے 6-7 دن میں ملک کے کئ علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی: محکمہ موسمیات

,

   

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے دوبارہ متحرک ہونے کے بعد ، شمالی خطے سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چھ سات دن میں شدید موسلا دھار بارش ہوگی۔ محکمہ نے بتایا کہ مغربی ہمالیائی خطے اور اتر پردیش میں 17 سے 20 جولائی تک بھاری بارش کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 20 جولائی تک پنجاب ، ہریانہ ، مشرقی راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 18 جولائی کو دہلی میں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔