اگنی ویر کے تقرراتکی شرائط میں ترمیم

   

حیدرآباد۔23۔ فروری (سیاست نیوز) وزارت دفاع نے اگنی پتھ کے تقررات میں ایک اہم ترمیم کی ہے۔ ٹکنیکل ڈپارٹمنٹ میں اب تک صرف انٹرمیڈیٹ ، ریاضی اور سائنس مضامین والے افراد کو اگنی ویر کے طورپر تعینات کیا جارہا تھا لیکن اب آئی ٹی آئی اور پالی ٹکنک کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی درخواست دینے کا موقع دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوج میں ہنرمند امیدواروں کو شامل کرنے کیلئے ترمیم کی گئی تاکہ ان کی خدمات ٹکنیکی امور پر حاصل کی جاسکیں۔ر