نئی دہلی: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کی جانب سے آواز تیز ہوتی جارہی ہے اور اس نے کل یعنی اتوار 26 جون کو 20 ریاستوں کے دارالحکومت میں ‘اگنی پتھ کی بات’ نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ’ کے نام سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے نوجوانوں کو بتایا جائے گا کہ حکومت اگنی پتھ کے بارے میں انہیں کس طرح گمراہ کر رہی ہے۔ ان پریس کانفرنسوں میں کانگریس کے ترجمان اگنی پتھ کی حقیقت کے بارے میں نوجوانوں سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ حکومت کس طرح اس اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔