اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تشدد، 22 افراد گرفتار

   

احتجاجیوں کی اکثریت کا تعلق گنٹور سے
حیدرآباد ۔ 18 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن تشدد کے معاملہ میں پولیس نے 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کی جانچ میں مصروف پولیس نے ایک سازش کا بھی پتہ چلایا ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ تشدد میں نرساراؤ پیٹ سے آنے والوں کی اکثریت پائی جاتی ہے اور احتجاجیوں کی اکثریت کا تعلق ایک خانگی ڈیفنس اکیڈیمی سائی ڈیفنس اکیڈیمی سے پایا جاتا ہے۔ احتجاج جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد رخ اختیار کر گیا تھا۔ اس میں شامل احتجاجی گنٹور، منچریال، کریم نگر، ورنگل، نظام آباد، محبوب نگر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ گنٹور سے حیدرآباد پہنچی ریل گاڑی میں سائی ڈیفنس اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والے 450 امیدوار موجود تھے جو احتجاج کررہے تھے جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ریلوے اسٹیشن میں پرتشدد احتجاج سے توڑپھوڑ مچا دی اور کئی بوگیوں کو آگ لگادی تھی۔ع