اگنی پتھ‘ پر نوجوانوں کے صبر کا امتحان مت لیجئے:راہول

   

نئی دہلی :مرکزی حکومت کی فوج میں بھرتی کے لئے لائی گئی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں نوجوانوں کی طرف سے کئے جا رہے شدید احتجاج کے درمیان کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کے صبر کا امتحان مت لیجئے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’نہ کوئی رینک، نہ کوئی پنشن۔ نہ دو سال سے کوئی راست بھرتی۔ نہ چار سال کے بعد مستحکم مستقبل۔ نہ حکومت کا فوج کے تئیں احترام۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ملک کے بے روزگار نوجوانوں کی آواز سنیے، انہیں اگنی پتھ (آگ کی راہ گزر) پر چلا کر ان کے صبر کا امتحان مت لیجئے وزیر اعظم صاحب۔‘‘