اگنی پتھ کیخلاف آج بھارت بند

   

نئی دہلی : مسلح افواج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوان جو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، انہوں نے پیر 20 جون کو بھارت بند منانے کی اپیل کی ہے۔ کئی ریاستوں میں گذشتہ چند دن سے جاری پرتشدد احتجاج کے پیش نظر مختلف احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بہار، اترپردیش، ہریانہ میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج شدید رہا ہے۔ ان ریاستوں میں پرتشدد احتجاج کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔