کالبرگی (کرناٹک) ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے مسلح افواج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم متعارف کرانے پر مرکزی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ پارٹی اتوار سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج شروع کرے گی۔کھرگے نے ہفتہ کو یہاں کہا کوئی بھی فوجی اچھی تربیت یافتہ نہیں نکلے گا اگر مسلح افواج کے خواہشمندوں کو چار سال تک تربیت دی جائے اور پھر انہیں سبکدوش کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت کی بنیاد پر مسلح افواج میں بھرتی کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اگنی پتھ اسکیم کے خلاف اتوار سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج شروع کر رہی ہے۔ کیا یہ اچھا ہوگا، اگر ان کے ساتھ کنٹریکٹ مزدوروں جیسا سلوک کیا جائے؟ وہ ٹریننگ کے لیے ٹیوشن سینٹروں کو بھاری فیس ادا کریں گے۔ 4 سال میں رقم کی وصولی کریں، اس اسکیم کو نوجوان کبھی قبول نہیں کریں گے۔