اگنی3کا کامیاب تجربہ

,

   

اُڈیشہ، 6 فروری (یواین آئی) اوڈیشہ کے چندی پور میں قائم انٹیگریٹڈ ٹسٹ رینج سے جمعہ کو درمیانی فاصلے تک نشانے لگانے والے بیلسٹک میزائل اگنی3کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس تجربہ کے دوران میزائل کے تمام آپریشنل اور تکنیکی معیار کی تصدیق ہو گئی۔یہ تجربہ اسٹریٹجک فورسز کمان کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جس کا مقصد میزائل کی کارکردگی اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔