قاہرہ ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اہرام مصر کو روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ لائٹ شو کے دوران کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے اہرام پر گھروں پر رہنے کا پیغام بھی روشن کیا گیا۔چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک لاکھوں فراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔اس خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جہاں کئی ممالک لاک ڈاون ہیں وہیں کئی میں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی سختی سے تاکید کی جا رہی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
