اہرام مصر کے مماثل ستارہ نما ٹیلوں کی دریافت

   

قاہرہ : اہرام مصر کی شکل کے دکھنے والے ستارے کے ٹیلے کی ریافت ہوئی ہے۔ یہ ٹیلے صحراء کے عجائبات میں سے ہے۔ مرکزی چوٹی کو اوپر سے دیکھے جانے پر یہ ستارے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ ریت کا یہ ٹیلہ 1000 فٹ کے برابر ہے۔ پیر کو سائنسدانوں نے ستارے کے ٹیلے کے مطالعہ کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس تحقیقاتی مطالعہ میں زمینی خصوصیات کی اندرونی ساخت کا انکشاف کیا گیا ہے۔ نیز یہ بھی دکھایا گیا ہیکہ ریت کے ایک ٹیلے کو بننے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ ایک ٹیلے کے بننے کا عمل کئی سدیوں پر محیط ہوتا ہے۔الجزائر کی سرحد کے قریب لالہ لالیا نامی ستارے کے ٹیلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ صحرائے صحارا کے اندر مرزوگا شہر سے تقریباً 3 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لالہ لالیا تقریباً 2300 فٹ چوڑا ہے اور یہ اردگرد کے ٹیلوں سے 330 فٹ اونچا ہے۔