بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم و مکرم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ سب کے علم میں ہےکہ ہمارے ملک میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی فضاء ہموار کی جارہی ہے اور الگ الگ مذاہب اور تہذیبوں کے اس ملک کو کامن سول کوڈ کے ذریعے مذہبی اور تہذیبی آزادی پر یلغار ہورہی ہے، اسی سلسلے میں لاء کمیشن آف انڈیا نے ملک کے شہریوں سے یکساں سول کوڈ کے بارے میں رائے مانگی ہے، ہمیں اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر جواب دینا چاہیے اور یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرنی چاہیے۔ اسی سلسلے میں یہ لنک آپکو بھیجی جارہی ہے جسکے استعمال کا طریقہ یہ ہے نیچےدی گئی لنک پر کلک کریں اور جی میل کھولنے پر جوابی مواد آپ کے سامنے آجائے گا آپ وہاں نام کے خانہ میں اپنا نام لکھیں اور سینڈ کےبٹن پر کلک کردیں لاء کمیشن کو آپ کا جواب پہنچ جائے گا۔
عرض گزار: محمد فضل الرحیم مجددی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
