جھانسی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آرمی میں خواتین کو مستقل کمیشن دینے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اب اہلیت کی بنیاد پر خواتین کو آرمی میں مستقل کمیشن دئیے جانے کا نظام بنایا گیا ہے ۔سنگھ نے بدھ کو اترپردیش کے جھانسی میں پہلی جنگ آزادی کی مجاہد مہارانی لکشمی بائی کی جینتی کے موقع پر وزارت دفاع پر منعقد ‘راشٹریہ رکچھا سمرپرن پرو’ کے افتتاحی تقریب میں یہ اعلان کیا۔ سنگھ نے کہا کہ آرمی میں خواتین کو مستقل کمیشن کا نظام دینے کے لئے رانی لکشمی بائی جینتی سب سے زیادہ مناسب موقع ہے ۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے ۔رانی لکشمی بائی جینتی(19نومبر) کے موقع پر وزارت دفاع اور اترپردیش حکومت نے مل کر جھانسی میں تین روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے اختتام تقریب میں 19 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہونگے ۔ اس موقو پر مودی جھانسی میں ڈیفنس انڈسٹرئیل کاریڈور کا افتتاح کریں گے ۔انہوں نے کہا’ گذشتہ حکومتوں میں خواتین آرمی میں مستقل کمیشن کا مطالبہ کررہی تھیں۔ فوج میں خواتین کو مستقل کمیشن دیا گیا ہے ۔