واشنگٹن۔ 31 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعہ پر فرانسیسی صدر کو مشورہ بھی دیا ہے ۔ گزشتہ دنوں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے اہلیہ کے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا کہ فرانسیسی خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارا ہے ۔
بائیڈن کے کینسر کا علاج شروع
واشنگٹن۔ 31 مئی (یو این آئی) کینسر میں مبتلا امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا ہے ۔ امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں جو ہڈی تک پھیل چکا ہے ۔ بیماری میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعد پہلے بیان میں سابق صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مرض کی تشخیص بہتر ہوئی ہے ، ہم کینسر کو شکست دینے کے قابل ہوجائیں گے ۔