اہلیہ کیساتھ چہل قدمی کرتے جوبائیڈن مسلسل لڑکھڑاتے رہے

   

واشنگٹن: 81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فرصت کا دن ڈیلاویئر کے ساحل پر اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ چہل قدمی کرکے گزارا۔امریکی صدر جوبائیڈن اپنی بھولنے کی بیماری اور چلتے پھرنے کے دوران توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں لڑکھڑانے کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جوبائیڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ساحل پر واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جوبائیڈن کے ہمراہ ان کی اہلیہ جل بائیڈن بھی ہیں۔ دونوں تعطیل منانے ساحل پر آتے ہیں اور چہل قدمی کرتے ہیں۔