لندن: مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کیے گئے ان گنت تبصروں کے مطابق، بہت سے برطانویوں کا خیال ہے کہ شہزادہ ولیم اتوار کو اپنی اہلیہ، ’’پرنسس آف ویلز‘‘ کیٹ مڈلٹن کی لندن میں ومبلڈن ورلڈ مینز ٹینس چمپئن شپ کے فائنل کے دوران برطانوی اداکار جیمز نارٹن کے ساتھ بات چیت پر کافی توجہ دیتے نظر آئے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اس وجہ سے مضطرب نظر آئے کہ شہزادی بظاہر یہ بھول گئی تھیں کہ وہ ان کے قریب ہیں۔برطانوی اخبار ایکسپریس پر شائع ہونے والی اس تصویر میں 41 سالہ شہزادہ ولیم اپنی خوش مزاج بیوی کو اداکار کے ساتھ گفتگو کے دوران اتنے حیران نظر آرہے ہیں کہ اس دوران وہ بھول گئے کہ وہ برطانوی اداکارہ ریچل ویز سے محو گفتگو ہیں۔ایک ٹویٹرر صارف نے لکھا کہ کیتھرین، ویلز کی شہزادی نے آج اداکار جیمز نارٹن سے ملاقات کی اور ولیم نے اپنی بیوی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے اداکارہ ریچل ویز کے ساتھ بات چیت کرنا چھوڑ دی۔تاہم اس دوران افواہیں پھیلانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ جیمز نارٹن اپنے ہم وطن ڈینیئل کریگ کی جگہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کریں گے۔
