سنگاریڈی کے دیہاتوں میںسروے کے کاموں کاجائزہ‘ مناسب معلومات اکٹھا کرنے عہدیداروں کوکلکٹرکی ہدایت
سنگاریڈی 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے کہا کہ زمینی سطح پر کیے جانے والے سروے کے کاموں کی جانچ کے عمل کو منظم طریقے سے انجام دیا جانا چاہئے تاکہ حکومت کے ترقیاتی اسکیموں کے تحت اہل افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریتو بھروسہ، اندراما مکانات ، فوڈ سیکورٹی (راشن کارڈ)، اور اندرا آتمیہ بھروسہ شامل ہے انہوں نے چوٹکور منڈل کے سلطان پور اور دیگر مقامات کا دورہ کیا سروے ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا ۔ سروے کے لیے عہدے دار کی ٹیم سے دریافت کرتے ہوئے کلکٹر نے انہیں بغیر کسی غلطی کے ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ سروے کرنے کی ہدایت دی اور عہدیداروں کو ہر استفادہ کنندہ کی تفصیلات کا بغور جائزہ لیں اور ضروری ڈیٹا کو صحیح طریقے سے درج کریں انہوں نے کہا کہ فیلڈ کی تصدیق کے عمل کے دوران مناسب ڈیٹا اکٹھا کیا جائے‘ کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے اس عمل کو درستگی کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے کلکٹر نے ذاتی طور پر سلطان پور اور صراف پلی میں کئی مستحقین کے گھروں کا دورہ کیا اور تفصیلات معلوم کیے سروے ٹیموں کے ساتھ مل کر درخواست گزار افراد کی مالی صورتحال، ان کی ملکیت والی زرعی زمین، خاندان کے افراد کی تفصیلات اور اسکیموں کے لیے اہلیت کا جائزہ لیا۔ کلکٹر ٹیموں کو مشورہ دیا گیا کہ سروے کے عمل میں مقامی قائدین کو شامل کرنا، عوام سے براہ راست رابطہ کرکے مناسب معلومات اکٹھا کرنا اور سرکاری اسکیموں کی عوام تک رسائی کو یقینی بنانا ان کا فرض ہے۔