درخواستوں کی شفافیت کے ساتھ چھان بین کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
سنگاریڈی۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے اندراماں مکانات کے استفادہ کنندگان کے انتخاب میں موصول درخواستوں کی ذاتی طور پر چھان بین کرنے اور دیہاتوں میں تفصیلی طور پر معلوم کرتے ہوئے درج کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ وی کرانتی کلکٹر سنگاریڈی نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کے آر ڈی اوز اور تحصیلدار ایم پی ڈی اوز، اسپیشل آفیسرز کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستحقین کو ضلع میں کہیں بھی مکانات کی منظوری میں کہیں سے کوئی شکایت وصول نہ ہو اور کہیں بھی مسائل پیدا نہ ہونا چاہیے کلکٹر نے شفاف طریقے سے کام کرنے کا مشورہ دیا ریونیو عہدیدار اپنے کاموں کو تفصیلی طور پر جانچ کے بعد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کلکٹر نے تجویز پیش کی کہ اہل بے گھر غریبوں کو دیہاتوں میں گرام سبھا منعقد کرکے اندر، خواتین کے استفادہ کنندگان کے طور پر منتخب کیا جائے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ مستحقین کے انتخاب میں شفافیت سے کام لیں اندرما گھر کے سروے میں جو زیر التوا ہیں اور جو اپنے مقام پر نہیں ہے ۔ انہیں اطلاع دیتے ہوئے انہیں بلوا کر ان کی تفصیلات جمع کرکے سروے کو مکمل کیا جائے اور ڈبل بیڈ روم مکانات کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔