اہم انکشاف: ٹیم انڈیا کے اس کھلاڑی کو نماز پڑھتے وقت ملا زندگی کا سب سے اہم تحفہ

,

   

ٹیم انڈیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا زبردست مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی ٹیم نے اس حریف ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سبھی میچوں میں جیت حاصل کی۔ رانچی ٹیسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں کلدیپ یادو کی پلیئنگ الیون میں جگہ طئے مانی جا رہی تھی، لیکن آخری وقت میں ان کے کندھے میں چوٹ لگ گئی۔ اس کے بعد رانچی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی اسپنر شہباز ندیم کو بلایا گیا جنہوں نے رانچی میں اپنا ٹیسٹ ڈبیو کیا۔ اس میچ میں انہوں نے چار وکٹ لئے اور جنوبی افریقہ پر ایک اننگ اور 202 رن سے جیت میں اپنی اہم شراکت داری نبھائی۔

شہباز ندیم نے جنوبی افریقہ پر ٹیم انڈیا کی تاریخی جیت کے بعد ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ندیم کے لئے رانچی ٹیسٹ کوئی عام مقابلہ نہیں تھا بلکہ یہ ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت احساسات میں سے ایک تھا۔ یہ لمحہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ ندیم کو ٹیسٹ ڈبیو کرنے کا موقع اپنے ہی گھریلو میدان پر ملا۔

ندیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں اور ان کے نام 400 سے زیادہ وکٹ درج ہیں۔ ندیم مسلسل گھریلو کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کر رہے تھے اور انہیں اس موقع کا کافی طویل وقت سے انتظار تھا۔ ندیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں اور ان کے نام 400 سے زیادہ وکٹ درج ہیں