کولکتہ ۔ 28 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ پارلیمنٹ میں حالیہ عرصہ کے دوران جس انداز میں اہم بلز منظور کئے گئے ہیں، اس سے ملک کی وفاقیت مجروح ہوئی ہے ۔ وہ دراصل جن معلومات (ترمیمی) بل 2019 ء کی منظوری کا حو الہ دے رہی تھیں۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’آج (ہفتہ) معلومات تک آفاقی رسائی کا بین الاقوامی دن ہے ۔ ہماری پارٹی اس انداز کی پرزور مذمت کرتی ہے جس میں بشمول حق معلومات قانون میں ترمیمات مختلف اہم بلز کی پارلیمن ٹ میں منظوری عمل میں آئی ۔ اس سے وفاقیت مجروح ہوئی ہے‘‘۔ آئی ٹی آئی ( ترمیمی ) بل 2019 ء نے مرکز کو چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنرس کی خدمات کے ضوابطہ و شرائط ، ان کے دفتر کی میعاد ، تنخواہیں، الاؤنسیس و غیرہ کا تعین کرنے کا مرکز کو اختیار دے دیا ہے ۔