اہم سائنسی اداروں میں اعلی عہدے مخلوعہ

   

نئی دہلی،25جولائی(سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے آج مانا کہ ملک کے کئی اہم سائنسی ادارے میں متعدد اعلی عہدے خالی پڑے ہیں۔شکایات ،عملہ جات ،اور وزارت پنشن اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں مانا کہ ملک کے کئی اہم سائنسی ادارے میں اعلی عہدے خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کئی وجہ ہیں اور ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ان عہدوں کے لئے کئی بار اہل امیدوار نہیں ملتے یا بہت کم امیدوار ملتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کئی معاملوں میں اعلی عہدوں سے ریٹائرہونے والے افسروں اور سائنس دانوں کو ملازمت میں توسیع دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نوکریوں میں خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے مسلسل قدم اٹھائے جارہے ہیں اور خالی عہدوں کا فیصد سال 14-2013کے 16.2فیصد سے کم ہوکر سال 18-2017 میں 11.36فیصد رہ گیا ہے ۔مختلف محکموں میں بھرے جانے والے عہدوں کی تعداد کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل عہدوں کے تقریباً آدھا درجن عہدے یعنی تین لاکھ 89ہزار کو بھرنے کا عمل تیزی سے چل رہا ہے اور یہ جلد ہی پورا ہوجائے گا۔