اہم عہدوں پر تقررات میں مسلمانوں سے امتیاز

   

ٹی آر ایس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رخ: کانگریس

آرمور ۔ کانگریس پارٹی قائد و سابق وقف بورڈ ضلعی ذمہ دار جاوید اکرم نے دورہ آرمور کے موقع پر بتایا کہ ٹی آر ایس پارٹی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ ہیں کیونکہ کے سی آر کے حکومت نے طلاق ثلاثہ ہو ہندوستان کے صدارتی انتخابات ہو اور دیگر موضوعات ہو مرکز کی بی جے پی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور خود کو سیکولر قرار دینے والے کے سی آر نے یونین سٹیزن میں وائس چانسلر کے تقررات کے دوران فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اس عہدے سے مسلمانوں کو دور رکھا اور دیگر اہم عہدوں پر تقررات کیلئے مسلمانوں سے امتیاز برتا جارہا ہے ۔ ان تمام حالات سے تلنگانہ کی عوام واقف ہوچکی ہے اور کے سی آر کا فرقہ پرستی کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ آگے بتایا کہ ہندوستان میں سیکولر پارٹی صرف کانگریس ہے اس کے دور اقتدار میں مسلم مائناریٹیز کو 4 فیصد تحفظات دئے گئے اور اقلیتی اسکیمات پر عمل آوری کی گئی لیکن کے سی آر نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا لیکن اپنے وعدوں کو فراموش کردیا ۔ مشہور شاعر عمران پڑتاپ گڑی کو کانگریس پارٹی مرکزی سطح کا عہدہ دئے جانے پر انہوں نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے اظہار تشکر کیا ۔