ایئرانڈیا کو ٹاٹا سنس نے خرید لیا

   

نئی دہلی ۔ بھاری خسارے کی شکار قومی ائر لائن ائر انڈیا کی نجکاری کردی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑی ہندوستان کی قومی ائر لائن ائر انڈیا کو ٹاٹا گروپ کی ذیلی کمپنی ٹاٹا سنز نے ہندوستانی حکومت کی طر ف سے قومی ائر لائن کی فروخت کے لئے مقرر کردہ رقم سے 3 ہزار کروڑ روپے زیادہ کی بولی لگا کر 20 ہزار کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے قومی ائر لائن کو 20 کروڑ روپے روزانہ نقصان کے پیش نظر نجی شعبے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں وزرا کے گروپ نے ائر انڈیا کی ٹاٹا سنز کو فروخت کرنے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ اس ائر لائن کی بنیاد اسی ٹاٹا گروپ کے جے آر ڈی ٹاٹا نے 1932ء میں رکھی تھی لیکن بعد میں اسے قومیا لیا گیا تھا، اور اب تقریباً 67 برس بعد یہ ائر لائن دوبارہ ٹاٹا گروپ کے حوالے کی جارہی ہے۔