ایئرسیل کو ایک کروڑ 76 لاکھ کا دھوکہ کرنے والا گرفتار

   

نئی دہلی: دہلی پولیس نے معروف ٹیلی کام کمپنی ایئرسیل کو ایک کروڑ 76 لاکھ کا دھوکہ دے کر تقریبا10 سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اقتصادی جرائم) آر کے سنگھ نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ چتریش موہن شرما (34) کو منگل کو دہلی کے بدر پور علاقے کے جیت پور سے ایک اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا ۔ وہ اس علاقے میں جیت پور ایکسٹینشن پارٹ ون کارہائشی ہے ۔ چتریش پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایئرسل کمپنی کی 10 موبائل سم حاصل کرنے اور ان نمبروں سے بڑی تعداد میں بیرون ممالک کال کرکے ایک کروڑ 76 ہزار روپے فراڈ کرنے کا الزام ہے ۔