ایئرٹسٹ ڈیبیو کے لئے تیار:رہانے

   

کانپور 24۔ شریئس ایئر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کانپور ٹسٹ میں اپنا ڈیبیوکرنے کے لیے تیار ہیں۔ کپتان اجنکیا رہانے نے اس کی تصدیق کی ہے ، حالانکہ رہانے نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹیم کس بیٹنگ اوربولنگ کے امتزاج کے ساتھ جائے گی۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہول اور رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی بیٹنگ قدرے کمزور نظرآرہی ہے ٹیم ایک اضافی بیٹرکو جگہ دے سکتی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، سوریہ کمار یادو یا کے ایس بھرت میں سے کوئی ایک ڈیبیوکرسکتاہے ۔