نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی ) ایئرٹیل بزنس نے ہندوستان کی پہلی AI/ML (مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ) سے چلنے والی کلاؤڈ پر مبنی لوکیشن سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ اس نے امریکی کمپنی سوئفٹ نیویگیشن کے ساتھ Airtel-Skylark Precise Positioning سروس شروع کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی ہے ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس معیاری گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (GNSS) کے مقابلے میں 100 گنا تک درستگی کو بہتر بنائے گی۔ Swift Navigation کے ساتھAirtel Business کی خصوصی شراکت داری Skylark کو Airtel کے ملک گیر 4G/5G نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرے گی۔