ایئرپورٹ عملہ کے ساتھ بدسلوکی 2 افراد کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد : 8 جنوری ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزام میں پولیس نے دو افراد خلاف کارروائی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والے دو تاجرین نے ممبئی سے حیدرآباد آنے والی فلائٹ میں عملہ کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق عملہ کے ساتھ بحث و تکرار کرنے پر دو افراد خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ممبئی میں چھٹیاں منانے کے بعد یہ لوگ حیدرآباد واپس ہورہے تھے اور فلائٹ میں سیٹ کے مسئلہ پر عملہ سے ان کی بحث و تکرار ہوئی ۔