ایئرپورٹ پر مقعد میں چھپاکرلایاگیا سونا ضبط

   

حیدرآباد23فروری(یواین آئی) شمس آباد ایئرپورٹ پر مقعد میں چھپاکر لایا گیا سونا کسٹم عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔ سونے کو انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E187 کے ذریعہ امپھال سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ عہدیداروں نے امپھال کے اس مسافر کیخلاف سونے کی اسمگلنگ کا معاملہ درج کرلیا۔یہ سونا جس کی مالیت 50.70لاکھ روپئے ہے ، پیسٹ کی شکل میں مسافر نے مقعد میں چھپاکرلایاتھا تاہم تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلا جس کو بعد ازاں ضبط کرلیاگیا۔ مسافر سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔
تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ سونا کس کی ایماپر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران شمس آباد ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔