سیاست کی خبر کا اثر
میاپ مائی جینوم کمپنی کے ذمہ دارو ں کو محکمہ صحت کی نوٹس
حیدرآباد۔6۔ڈسمبر(سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میاپ مائی جینوم کی جانب سے مسافرین کے آرٹی پی سی آر معائنوں کے لئے وصول کی جانے والی من من قیمتوں کے متعلق روزنامہ سیاست میں شائع خبر کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے 4 ڈسمبر کو میاپ مائی جینوم کے ذمہ داروں کو نوٹس کی اجرائی عمل میں لائی گئی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 48 گھنٹہ میں اس کا جواب داخل کرنے کی ہدایات دی گئی تھی جس پر میاپ مائی جینوم کی جانب سے محکمہ صحت کو روانہ کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مسافرین سے وصول کئے جانے والے 4500 روپئے کے معائنوں کی قیمتوں کو کم کرتے ہوئے اسے 750 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 28 نومبر کو روزنامہ سیاست نے اس سلسلہ میں تفصیلی خبر شائع کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میاپ مائی جینوم نامی خانگی کمپنی کی جانب سے ریاپڈ پی سی آرمعائنہ کے لئے 4500 روپئے وصول کئے جا رہے ہیں۔ بیشتر ممالک میں جہاں فضائی مسافرین کیلئے 24گھنٹے یا 48 گھنٹے یا پھر 72گھنٹے کے اندر حاصل کی گئی رپورٹ کا ساتھ رکھنا لازمی ہے لیکن اس کے باوجود شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافرین کے لازمی معائنہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ان سے جبری وصولی کی جارہی ہے اور جو آرٹی پی سی آر کی رپورٹ مسافرین اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں وہ ان کے لئے صرف ائیر پورٹ میں داخلہ کے لئے کام آرہی ہے۔ روزنامہ سیاست نے 28نومبر کے شمارہ میں صفحہ 2پر اس خصوص میں شائع کردہ خبر میں تمام تفصیلات پیش کی تھیں اور اس کے بعد 4ڈسمبر کو محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کی جانب سے میاپ مائی جینوم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حکومت کی جانب سے متعین کردہ قیمتوں سے زیادہ رقومات کی وصولی کے سلسلہ میں وضاحت طلب کی گئی جس پر میاپ مائی جینوم کی جانب سے قیمتو ںمیں کمی لاتے ہوئے 3900 روپئے وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن محکمہ صحت کی جانب سے سخت کاروائی کے انتباہ کے بعد میاپ مائی جینوم کے عہدیداروں نے جس ریاپڈ پی سی آر معائنہ کے لئے گذشتہ 6 ماہ سے 4500 روپئے وصول کئے جا رہے تھے اس کے لئے اب فوری اثر کے ساتھ 750 روپئے وصول کئے جا ئیں گے ۔م