ایئرپورٹ پر 1.2 کیلو سونا ضبط

   

شمس آباد ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے فلائیٹ کے ٹائیلٹ سے 1.2 کیلو برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب دوبئی سے براہ کوچن سے حیدرآباد آنے والی فلائیٹ کے ٹائیلٹ میں نامعلوم مسافر نے سونا چھپا کر فرار ہوگیا۔ شمس آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ کی آمد کے بعد صفائی کے دوران ٹائلٹ سے 1.2 کیلو وزنی سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمس عہدیداروں نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔