ایئرپورٹ پر 1.3 کروڑ مالیتی بیرونی کرنسی ضبط، مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1.3 کروڑ مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا محمد نامی مسافر جو آج صبح انڈیگو فلائٹ کے ذریعہ دوبئی جانے کی کوشش کررہا تھا۔ کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے 1.3 کروڑ روپے مالیتی بیرونی ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی جس پر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔