ایئر انڈیا اب سرکاری نہیں رہی، ٹاٹا کی ایئر لائن بن گئی ہے

   

ٹاٹا گروپ نے جمعرات کو سرکاری طور پر ایئر انڈیا کو حکومت سے حاصل کر لیا۔ حصول کے عمل کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکرن نے کہا کہ ہم ٹاٹا گروپ میں ایئر انڈیا کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں۔ ہم اسے عالمی معیار کی ایئر لائن بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ چندر شیکرن نے سرکاری حوالگی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ ٹاٹا گروپ نے عالمی معیار کی ایئر لائن تیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔