ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ میں بم کی دھمکی ،ایودھیا میں ہنگامی لینڈنگ

   

ایودھیا (یو پی): کو ایک ایئر انڈیا ایکسپریس طیارے کو منگل کو بم کی دھمکی ملی جس کے بعد اتر پردیش کے ایودھیا ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ونود کمار نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بتایا کہ طیارہ جے پور سے آرہا ہے۔ ایودھیا دھام کے مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کمرشل فلائٹ آپریشن اس سال کے شروع میں شروع کیا گیا تھا۔