ایئر انڈیا طیارہ کے انجن میں دوران پرواز آتشزدگی، ایمرجنسی لینڈنگ

   

نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ انجن میں آگ لگنے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ طیارہ ابوظہبی سے کیرالا کے کالی کٹ آ رہا تھا۔بتایا جا رہا ہیکہ فلائٹ میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔ جیسے ہی طیارے کے پائلٹ نے آگ کے شعلوں کو دیکھا تو اس نے طیارے کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا ئی گئی۔ ایئرلائن کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ انجن میں آگ کیوں لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کے مطابق ٹیک آف کرنے اور ایک ہزار فٹ کی بلندی حاصل کرنے کے بعد پائلٹ کو انجن میں آگ لگنے کا پتہ چلا۔ اس کے بعد پائلٹ نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ ہندوستان میں طیارہ کی ہنگامہ لینڈنگ کی خبریں مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے لکھنؤ سے کولکاتا جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلیٹ میں 180 مسافر تھے۔