ایئر انڈیا متنازعہ بورڈنگ پاسیس سے سبکدوش

   

نئی دہلی ۔ 25 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایئر انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام بورڈنگ پاسیس واپس لے لئے جائیں جن پر وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی کی تصویریں ہیں ، جس کی وجہ سے ایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا ۔ ایئرلائین نے قبل ازیں کہا تھا کہ یہ پاسیس جن پر تصویریں ہیں تیسرے فریق کا اشتہار ہیں اور انھیں اسی وقت واپس لیا جائے گا اگر وہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی میں شائع شدہ تصویریں ثابت ہوجائیں۔ ایئرانڈیا نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ان بورڈنگ پاسیس کو واپس لے لیاجائے جن پر وزیراعظم اور چیف منسٹر گجرات کی تصویریں شائع کی گئی ہیں۔ ایئرانڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے آج اس کا انکشاف کیا ۔ واضح رہے کہ اس طرح کے بورڈنگ پاسیس کی اجرائی پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں کی جا رہی تھیں۔