ایئر انڈیا ملازم کورونا سے متاثر، ہیڈ کواٹر سیل

   

نئی دہلی، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا کے دلی واقع ہیڈ کوارٹر کا ایک ملازم کووڈ۔ 19 سے متاثر پایا گیا ہے جس کے بعد ہیڈ کواڑٹر کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے یہاں رکاب گنج روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹر کے ملازم میں کورونا کی علامات پائے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی تھی۔ پیر کی شام اس کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد عمارت کو دو دن کے لئے سیل کردیا گیا ہے ۔شہری ہوا بازی کی وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ پوری عمارت کو سنیٹائز کے لئے سیل کیا گیا ہے ۔