ایئر انڈیا کا پائلٹ کوویڈ۔19 سے متاثر۔ روس جانے والا ہوائی جہاز آدھے راستہ سے واپس

,

   

نئی دہلی: روس کے ماسکو میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس اپنے ملک لانے کیلئے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا ہوائی جہاز کو اس وقت آدھے راستہ سے واپس بلالینا پڑا جب پتہ چلا کہ ہوائی جہاز کاایک پائلٹ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔اس فلائٹ کا نمبر AI-1945 بتایا گیا ہے۔ یہ فلائٹ ”وندے بھارت مشن“ کے تحت چلائی جارہی ہے۔ اس مشن کا مقصد کورونا وائرس کے سبب بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانا ہے۔ مذکورہ فلائٹ بھی اسی مشن کے تحت نئی دہلی سے روس کے ماسکو جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ کے پائلٹ کی رپورٹ کی جانچ کرنے والا آفیسرغلطی سے پازیٹیو رپورٹ کے بجائے نیگیٹیوپڑھا اور انہیں اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ شہری ہوابازی کے اعلی عہدیداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا کہ خاطی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔