نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے ایر انڈیا کے تمام 100 فیصدی شیئرز کو عدم سرمایہ کاری عمل کے تحت فروخت کردینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ قومی ایئرلائنز کمپنی فی الحال 50 ہزار کروڑ کے قرض میں ڈوبی ہوئی ہے۔ لوک سبھا میں تحریری سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت شہری ہوا بازی نے مزید کہاکہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ایئر انڈیا اسپیسفک آلٹرنیٹیو مشین کی پھر سے تدوین کی گئی ہے اور ایئر انڈیا میں عدم سرمایہ کاری کے احیاء کا عمل کیا گیا۔ ہردیپ سنگھ نے بتایا کہ اے آئی ایس اے ایم نے ایئر انڈیا کے 100 فیصدی شیئرز کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
