ایئر انڈیا کی ٹاٹا گروپ کو واپسی؟

   

نئی دہلی : کہا جاتا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ کیا انڈیا کی قومی فضائی سروس ایئر انڈیا بھی اپنی تاریخ دہرائے گی؟ کیا یہ کمپنی 88 سال بعد ایک بار پھر اپنے پرانے مالک کے پاس واپس جانے والی ہے؟یہ تمام سوالات اس لیے جنم لے رہے ہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق انڈیا کے بڑے کاروباری گروپ ’ٹاٹا‘ نے ایئر انڈیا کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایئر انڈیا فی الحال مالی خسارے کا شکار ہے۔انڈیا کی حکومت پہلے ہی ’ایئر انڈیا‘ کے سو فیصد حصص کو فروخت کرنے کے فیصلے کا اصولی طور پر اعلان کر چکی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا گروپ نے رواں ہفتے ایئر انڈیا خریدنے کی ’خواہش کا اظہار‘ کیا ہے۔