نئی دہلی : پروازوں میں مسافروں کی جانب سے بدتمیز کی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتے ہی جارہا ہے ایک بار پھر ایئر انڈیا کی فلائٹ میں عملے کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سفر کے دوران ایک مسافر نے غیر اخلاقی انداز میں برتاو? کرتے ہوئے عملے کے رکن پر حملہ کرتے ہوئے گالی گلوچ کی۔یہ جانکاری ایئر انڈیا کے ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 29 مئی کو پیش آیا۔ ہم نے اس پورے واقعہ کی شکایت ڈی جی سی اے سے کی ہے۔
