ایئر انڈیا کی یورپ اور کینیڈا کیلئے 36 اضافی پروازیں

   

نئی دہلی، 17 مارچ (یواین آئی) ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر یورپ اور کینیڈا کے لیے 19 سے 28 مارچ کے درمیان 36 اضافی پروازوں (آنے اور جانے دونوں طرف ملا کر) کے آپریشن کا اعلان کیا ہے ۔ ایئر لائن نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ پروازیں دہلی سے لندن (ہیتھرو)، فرینکفرٹ، زیورخ اور ٹورنٹو کے لیے ، اور ممبئی سے لندن (ہیتھرو) کے لیے ہوں گی۔ ان پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10,012 اضافی نشستیں دستیاب ہوں گی۔ ایئر انڈیا کے مطابق دہلی سے لندن کے لیے چار اضافی پروازیں 20، 22، 25 اور 27 مارچ کو دستیاب ہوں گی، جبکہ ممبئی سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے واحد اضافی پرواز 21 مارچ کو چلے گی۔ دہلی سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے آٹھ اضافی پروازیں 19، 20، 22، 23، 24، 25، 26 اور 27 مارچ کو روانہ ہوں گی۔ دہلی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے لیے واحد پرواز 24 مارچ کو دستیاب ہوگی۔