ایئر انڈیا کے ایڈوانسڈ پائلٹ تربیتی مرکز کا افتتاح

   

گروگرام، 30 ستمبر (یو این آئی) ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے اشتراک سے ہریانہ کے گروگرام میں واقع ایئر انڈیا ایوی ایشن ٹریننگ اکیڈمی میں ایک ایڈوانسڈ پائلٹ تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز ایئر انڈیا اور ایئر بس کی مساویانہ شراکت داری والا ادارہ ہے ۔ یہاں اگلے 10 سال میں 5,000 سے زائد نئے پائلٹس کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے تاکہ ہندوستان میں تجارتی ہوابازی کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو نے ایئر بس کے کمرشل ایوی ایشن ڈویژن کے سی ای او کرسچن شیئرر اور ایئر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او کیپمبل ولسن کی موجودگی میں اس مرکز کا افتتاح کیا۔