سری نگر۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے قوم کے لئے قابل ستائش کام کرنے کے اعزاز میں نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا انڈیا نے سینکٹروں گھریلوں پروازوں میں 50 ہزار مفت نشستیں ڈاکٹروں کے لئے مخصوص رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر ایشیا کی ویب سائٹ پر اپنی رابطہ تفصیلات و مطلوبہ سیکٹر اور سفر کی تاریخ یکم جولائی سے 30 ستمبر کے درمیان اپنے رجسٹریشن نمبر یا شناختی کارڈ کے ساتھ جمع کرسکتے ہیں۔اس خصوصی اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایئر ایشیا انڈیا کے چیف کمرشل افسر انکر گرگ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران ڈاکڑوں کی طرف سے ملک کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کی جارہی کوششوں کے اعزاز میں ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔