ایئر بی این بی‘ کا 25فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

   

لاس اینجلس ۔6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عارضی طور پر رہائش فراہم کرنے والی کمپنی’ایئر بی این بی‘ نے پچیس فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’ایئر بی این بی‘ کے مطابق ساڑھے سات ہزار میں سے تقریبا1900ملازمتیں ختم کی جا رہی ہیں۔ امریکا میں اس کمپنی کے فارغ کیے جانے ملازمین کو چودہ ہفتوں کی تنخواہ دی جائے گی۔ امریکہ میں فروری سے اپریل تک ’ایئر بی این بی‘ کی بکنگ میں تریپن فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اب سے کچھ ماہ قبل تک اس کمپنی کے اکتیس ارب ڈالر کے اثاثے تھے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے سات ملین رہائشیں جزوی طور پر کرائے پر لی جا سکتی ہیں۔