ہانگزو۔ ہندوستان نے یہاں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں رودرانش پاٹل، دیویانش سنگھ پنواراور ایشوری پرتاپ سنگھ تومرکے ساتھ پیرکو مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ ہندوستانی تینوں نشانے بازوں نے رودرانش پاٹل کے ساتھ 1893.7 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جنہوں نے گزشتہ سال 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی مقابلے میں 632.5 شوٹنگ میں عالمی چمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیتا، پنوار نے 629.6 پوائنٹس کا تعاون کیا اور تومر نے اسکور میں 631.6 کا اضافہ کرکے ٹیم مقابلے میں سرفہرست رہے، ٹیم کا جملہ اسکور 1893.7 رہا۔ جمہوریہ کوریا نے 1890.1 کے اسکور کے ساتھ سلور اور میزبان چین نے 1888.2 کے اسکور کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔