اومی کرون ہدایت
نئی دہلی: کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے ابھرتے بحران کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ان کی صحت کی حالت کی رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات ’ایئر سویدھا‘ پورٹل پلیٹنگ کو لازمی کردیا ہے ۔ پورٹل پر ان نئی ہدایات کے نفاذ کے بعد پہلے پانچ دنوں میں بیرون ملک سے آنے والے 2.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر جن 13 خطوں ممالک کو پر خطر ممالک قرار دیاگیا ہے وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان پہنچنے پر صحت کی جانچ پڑتال کرائیں ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے ’ایئر سوودھا ‘ پر اپنے پاسپورٹ کی ایک کاپی، 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی رپورٹ اور کووڈ ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا اور اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنا ای میل دینا لازمی ہوگا۔