پیرس: یوکرین کی سرحدوں پر روس کے فوجی دستوں کی تشکیل سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات کے باعث فرانس کی فضائی کمپنی ‘ایئر فرانس’ نے پیرس سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کیلئے پروازیں منسوخ کردیں۔ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ پیرس اور کیف کے درمیان کل ہونے والی متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ہے۔مذکورہ فیصلہ خطہ کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہیکہ اتوار کو متوقع پروازوں کی منسوخی تاحال زیرِ بحث نہیں ہے۔واضح رہیکہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔یاد رہیکہ یوکرین کی غیرمعمولی صورتحال پر فرانس نے 19 فروری کو اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی جبکہ سیاحت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔