بیجنگ: ا یئر فرانس کے مسافر طیارہ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں طیارے کو بیجنگ ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر فرانس کے اے ایف 393 طیارہ بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرانس کے لیے روانہ ہوااور اس کے فورا بعد ہی طیارے کے عقبی حصے میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا جس کے نتیجے میں طیارے کو ٹیک آف کے 14 منٹ بعد بیجنگ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔واضح رہے کہ اس واقعہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔