نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) ایئر مارشل ایس شیوکمار وی ایس ایم نے یکم جولائی 2025 کو ایئر فورس ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ ایئر مارشل کو جون 1990 میں ہندوستانی فضائیہ کی انتظامی شاخ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے پڈوچیری یونیورسٹی سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے اور عثمانیہ یونیورسٹی سے دفاع اور اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔