نئی دہلی، یکم جون (یواین آئی) ایئر مارشل جسویر سنگھ مان نے اتوار کو انڈین ایئر فورس کی ویسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کا عہدہ سنبھالا۔صدر کے ‘اتی وششٹ سیوا میڈل’ اور ‘وایو سینا میڈل’ اعزاز سے سرفراز ایئر مارشل مان اس سے قبل ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل (ویپن سسٹم) تھے ۔ انہیں 16 دسمبر 1989 کو ہندوستانی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن ملا تھا۔ انہیں مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں میں 3000 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کا تجربہ ہے ۔ وہ ایک پائلٹ اٹیک انسٹرکٹر ہیں اور اپنے آپریشنل کیریئر میں انہوں نے فائٹر سکواڈرن کی کمانڈ کی ہے اور ایک فارورڈ بیس کے چیف آپریشن آفیسر اور پریمیم فائٹر بیس کے ایئر آفیسر کمانڈنگ بھی رہ چکے ہیں۔